مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اہلیہ عائشہ کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان میں 2023 کو اسمبلیاں اپنی مدت پوری ہونے کے بعد نئے انتخابات ہوںگے اس لئے مسلم لیگ ن نے بھی اس کی تیاری شروع کردی ہے -اسی مقصد کے لیے مریم نواز نے جنید صفدر کو بھی اسمبلی بھیجنے کا پروگرام بنا لیا ہے –

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر اہلیہ عائشہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔جنید صفدر نے مستقل طور پر پاکستان میں آباد ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

 

تاہم میڈیا کے دعوں کے برعکس لاہور پہنچ کر جنید صفدر نے کہا کہ ملک میں واپسی کا مقصد سیاست میں حصہ لینا نہیں، سیاست میں حصہ لینے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا ارادہ نہیں،والدہ اور خاندان کے افراد کی معاونت کرنا چاہتا ہوں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی