مریم نواز کی محسن نقوی سے جاتی عمرہ میں ملاقات

پنجاب کی متوقع وزیراعلیٰ مریم نواز نے آج پاکستان کے موجودہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے جاتی عمرہ میں ملاقات کی – محسن نقوی نے مریم نواز کو وزیرِ اعلیٰ کے عہدے پر نامزدگی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ ایک روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ یقین ہے مریم نواز پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گی، پنجاب اور عوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی۔
اس موقع پر مریم نواز نے محسن نقوی کی نگران وزیرِ اعلیٰ کے طور پر عوامی خدمات کو سراہا۔محسن نقوی نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مریم نواز کو بریف بھی کیا۔مریم نواز نے کہا کہ آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔کل مریم نواز اسمبلی سے وزیراعلیٰ منتخب ہوکر حلف اٹھائیں گی –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور