مریم نواز کی فیک ویڈیوز چلانے والا ملزم( فیاض) پکڑا گیا

پاکستان کی سیاست اتنا گندا اور غلیظ رخ اختیار کر لے گی کسی کے وہم وگمان بھی نہ تھا مگر پی ٹی آئی کے منحرف اراکین نے سندھ ہاؤس جا کر ایسا کام کیا کہ پورا ملک سراپا احتجاج بن گیا بات اتنی بڑھی کی عمران خان کی فیک ویڈیوزچلانے کی خبریں آنا شروع ہوگئیں اور اس کے بعد مریم نواز کی بھی کئی فیک ویڈیوزمنظر عام پر آئیں تو حکومت نے اس کا سخت نوٹس لیا جس کے بعد اب تازہ ترین پیش رفت یہ ہوئی کہ

سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے  سوشل میڈیا پر لیگی رہنماء مریم نواز کی جعلی ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں تحریک انصاف کے کارکن کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے وارسک روڈ پر کارروائی کی ہے جس دوران فیاض نامی ملزم کو گرفتار کیاگیا۔ یہ مقدمہ ایف آئی اے کے ہی سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف مہم چلائی جس دوران مریم نواز کی کئی نازیبا جعلی ویڈیو جاری کی گئی تھیں ۔

 ملزم کو گرفتاری کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر 14 دن کے لیے جیل بھیج دیاحکومت نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ان ویڈیوز کوہرگز شئیر نہ کریں کیونکہ اس سے پاکستان کے مختلف شہروں میں خانہ جنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی