مریم نواز کی عوام سے پلانٹ فار پاکستان مہم کا حصہ بننے کی اپیل

لاہور (انٹرنیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عوام سے پلانٹ فار پاکستان مہم کا حصہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین بھی ماں ہے جو زندگی خوراک اور معاش فراہم کرتی ہے، درخت لگا کر دھرتی پر زندگی کو نئی زندگی دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عوام سے پلانٹ فار پاکستان مہم کا حصہ بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ طلباء پلانٹ فار پاکستان کو لیڈ کریں،مہم کے دوران مفت پودے دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیو آر کوڈ اور جی آئی ایس سے پہلی بار شجرکاری کا ریکارڈ اور تعداد معلوم ہو گی، درخت صرف کاغذوں اور مہم میں نہیں سچ میں زمین پر لگیں گے اور نظر بھی آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ زمین بھی ماں ہے جو زندگی، خوراک اور معاش فراہم کرتی ہے، ایک درخت لگائیں اور زمین کو بہتر بنائیں۔انہوں نے کہا کہ درخت لگائیں تاکہ انسان کی سانس چلے، فضاء زہر سے پاک ہو، درخت لگائیں تاکہ پنجاب کی سوہنی دھرتی مزید خوبصورت اور سر سبز ہو، ایک درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں۔انہوں نے کہا کہ بچے والدین اور والدین بچوں کے نام پر درخت لگائیں، کاروباری، صنعت کار برادری، مزدور، کسان، ڈاکٹر، وکلائ، میڈیا سب مہم میں حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس،سکول، کالج، یونیورسٹیوں کے طالب علم اور استاد بھی درخت لگائیں اور دھرتی پر زندگی کو نئی زندگی دیں۔
٭٭٭٭٭

Related posts

لاہور ہائی کورٹ کا دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم

حکومت کا آج سے پلاسٹک کی پیداوار والی صنعتیں بند کرنے کا فیصلہ

مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ تیز آندھی کے سبب 3 کلومیٹر تک پھیل گئی