مریم نواز کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے آج لاہور میں واقع مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ن لیگی رہنماوں مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے پارٹی کیلئے شاہد خاقان کی خدمات کو سراہا اور حمایت جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔ ملاقات میں مریم نواز کا کہناتھا کہ پارٹی میری اکیلی کی نہیں ہے سب مل کر کام کریں گے، آپ کی بہن ہوں، آپ کی رہنمائی میں ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔

 

 

شاہد خاقان عباسی کی پارٹی قیادت سے اختلافات کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں حتی کہ ان کے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کی بازگشت بھی سنائی دیتی رہی۔اس مسئلے کے حل کے لیے نواز شریف نے مریم نواز کو ہدایت کی تھی کہ وہ شاہد خاقان عباسی سے مل کر ان کے تحفظات دور کریں –
بعد ازاں شاہد خاقان عباسی نے تو پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کی تھی تاہم مریم نواز اور نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے مستعفی ہونے کی تصدیق کی۔ شاہد خاقان کی مریم سے آج ہونے والی ملاقات سے برف پگھلنے کی امید ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی