مریم نواز کو کس ہیلی کاپٹر کا انتظار ؟ کیا خلائی مخلوق سے امید کی توقع یا ایک بار پھر ہاتھ ہوجانے کا ڈر؟؟؟

مریم نواز جب بھی عوام میں نکلتی ہیں تو کچھ نہ کچھ ایسا ضرور کرجاتی یا کہ جاتی ہیں جو یا تو میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے اور یا پھر تنقید کا ایسا ہی کچھ ان کی ہائی کورٹ پیشی کے موقع کے بعد دیکھنے کو ملا جب وہ میڈیا سے گفتگو کے لیے کیمرے کے سامنے آئیں تو ایک ہیلی کاپٹر پرواز کرتا ہوا ان کے سر کے اوپر سے گزرا تو مریم نے اوپر نظر اٹھا کر دیکھا اور پھر ایک ٹویٹ اپنے شیروں کے ساتھ شئیر کیا جس میں لکھا تھا

“میں سوچ رہی تھی کہ یہ ہیلی کاپٹر کس نے بھیجا “

اس سے 2 باتیں اخز کی جاسکتی ہیں کہ ان کے دل میں یہ امید ہوسکتی ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر ان کو مزاکرات کی ٹیبل تک لے جائے اور وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ایک پیج پر آجائیں اور دوسرا یہ خوف کہ کہیں ایک بار پھر انہیں اس ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر لے جایا جائے اور سرکاری مہمان بنا لیا جائے کیونکہ جب وہ انگلینڈ سے اپنے والد کے ساتھ پاکستان آئیں تھیں تو بھی جہاز سے انہیں اڈیالہ منتقک کردیا گیا تھا

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی