مریم نواز کا 20ہزار طلبا کو سستی اقساط پربائیکس دینے کا اعلان

مسلم لیگ نون 2024 میں ہونے والے انتخابات کے بعد یہ بات سمجھ گئی ہے کہ اگر انہیں سیاست میں رہنا ہے تو عوام میں جائے بغیر ان کی پارٹی الیکشن نہیں جیت سکتی اسی لیے مریم نواز اب دن رات ایسے کام کرنے کی کوشش کررہی ہیں جس سے ان کو عوام میں پزیرائی مل سکے -اسی حوالے سے انھوں نے آج ایک اور اعلان کردیا – وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو بیس ہزار بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ماہانہ قسط 5 ہزار روپے سے کم ہوگی، طلبہ 5 ہزار روپے ماہانہ سے کم کی قسط ادا کریں گے ، بائیکس کی ڈاؤن پیمنٹ حکومت ادا کرے گی اس طرح یہ سب طلبہ دو سال سے کم عرصے میں بائیکس کے مالک بن جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کو گاڑی احتیاط سے چلانے کی نصیحت بھی کی اور کہا کہ تمام رائیڈرز گاڑی چلاتے ہوئے سیفٹی گیئر ضرور پہنیں۔
قبل ازیں کابینہ نے پنجاب بینک کی جانب سے 20 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری بھی دی، طلبہ پر بوجھ کم کرنے کیلئے ڈاؤن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی 5 ہزار سے کم ہوگی، رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی۔ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباءکے لئے اس حوالے سے الگ سکیم متعارف کرائی جائے گی۔اب دیکھتے ہیں مریم کی ان پالیسیز کو نوجوان کس نطر سے دیکھتے ہیں کیونکہ 90 فیصد نوجوان عمران کان کے خاس سپورٹر ہیں جنہیں اپنی طرف مائل کرنا اتنا اسان نہیں جب تک یہ حکمران کپتان جیسا طرز زندگی نہیں اپناتے عوام میں گھل مل نہین جاتے یہ عوام کو رام نہیں کرپائیں گے –

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان