20
نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز نے لاہور کے 3،3 حلقوں سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا – اس کے لیے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرا دیے https://t.co/pFNTidHzMq
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) March 16, 2023
وہ پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 149، 158 اور پی پی 173 سے الیکشن لڑیں گی۔ مریم نواز نے گوجرانوالہ ے پیپی 63 سے بھی کاغزات جمع کروادیے –
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے بھی 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ امکان یہی ہے کہ وہ بھی لاہور کے ہی تینوں حلقوں سے الیکشن لڑیں گے –