مریم نواز کا جاتی امرا سے وزیراعلی آفس ہیلی کاپٹر سے سفر کا فیصلہ

لاہور(آن لائن) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جاتی امرا سے سی ایم آفس ہیلی کاپٹر سے آنے جانے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی مریم نواز نے جاتی امرا سے دفتر آنے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی کے تحت گزشتہ روز مریم نواز نے جاتی امرا سے وزیر اعلی آفس تک ہیلی کاپٹر پر سفر کیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پرسنل سٹاف بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہی دفتر پہنچا۔کہا جارہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے یہ اقدام شہریوں کی سہولت کیلئے اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو ٹریفک مسائل سے بچانا ہے کیوں کہ جاتی امرا سے اڈا پلاٹ سنگل روڈ کی تعمیر کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے جب کہ مریم نواز نے دفتر آمد کے دوران ٹریفک روکنے پر اظہار برہمی بھی کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جاتی امرا سے وزیر اعلی آفس کا گزشتہ روز پریکٹس وزٹ کیا گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعہ وزیراعلی پنجاب 15 منٹ میں جاتی امرا سے وزیر اعلی آفس پہنچ گئیں، وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ روزانہ کا شیڈول فراہم نہیں کیا گیا جب کہ وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے کیے جانے والے ہیلی کاپٹر کے سفر کے 4 گھنٹوں پر ڈھائی لاکھ روپے خرچہ آئے گا، مریم نواز فضائی سفر کا خرچ خود برداشت کریں گی۔اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پرویز سندھیلہ کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے دفتر آنے کے لئے ہیلی کاپٹر کے استعمال کا فیصلہ کیا لیکن وہ ہیلی کاپٹر پرائیویٹ ہائیر کیا گیا ہے، جس کے اخراجات مریم نواز اپنی جیب سے ادا کریں گی اور اس کا مقصد پروٹوکول اور سکیورٹی کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل بچنا ہے، عوام کو تکلیف سے بچانے کے لئے یہ کیا گیا

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور