محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کررکھی ہے کہ ملک بھر میں مون سون کے موسم میں بہت زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں اسی حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم دے دیا۔اسی طرح کے پی کے اور سندھ کے وزرائےاعلیٰ کو بھی چاہیے کہ اس حوالے سے فوری ایکشن لیں تاکہ وہاں بھی کوئی سانحہ جنم نہ لے -کیونکہ کے پی کے اور سندھ میں بارشوں کے سبب سیلابی صورتحال بننے کے بعد بہت زیادہ تباہی ہوتی رہی ہے –
محکمہ موسمیات نے حکومت پر واضح کررکھا ہے کہ 27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ 26 سے 30 جون کے دوران بہاولپور، ملتان،خانیوال، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارش ہوسکتی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس پہنچیں جہاں ایک میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ دنیا میں ارلی فلڈ وارنگ سسٹم رائج ہے، پاکستان میں کیوں پتا نہیں چلتا۔مریم نواز نے پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ندی نالوں میں تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹائی جائیں، بارشوں کی صورت میں ہرشہر میں پانی کے نکاس کا اہتمام کیا جائے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جہاں بھی سیلاب کا خطرہ ہوبروقت اقدامات کئے جائیں جبکہ سیلاب کی بروقت اورمستند اطلاعات کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔
مریم نواز کا بارشوں کے پیش نظر پنجاب بھر میں ندی نالوں کی صفائی کا حکم
22