مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب اور مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ منتخب

آج پنجاب میں مریم نواز پہلی باراور سندھ میں مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے -پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔وہ پاکستان کی پہلی وزیراعلیٰ منتخب ہوئیں -تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس پنجاب میں ہوئی، گورنر بلیغ الرحمان نے مریم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر نوازشریف اور شہبازشریف نو منتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ سٹیج پر موجود رہے ۔

تقریب حلف برداری میں ن لیگی رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شہبازشریف ، مریم نواز کا ہاتھ تھام کر انہیں سٹیج پر لائے جبکہ نوازشریف نے نشست سے کھڑے ہو کر بیٹی کا استقبال کیا ۔ مریم نواز 220 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوئیں، اس موقع پر سنی اتحاد کونسل نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔ سپیکر کی ہدایت پر چار رکنی کمیٹی انہیں منا کر واپس لائی لیکن کچھ دیر کے بعد وہ پھر ایوان سے نکل گئے جس پر سپیکر نے سنی اتحاد کے اراکین کے بغیر ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا انتخاب کروایا ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی