مریم نواز نے پی ٹی آئی کے لیے 3 اور انتخابی نشانات تجویز کردیے

مریم نواز نے آج اوکاڑہ سے عوامی مہم کا آغاز کردیا -وہ جب جلسے سے خطاب کے لیے آئیں تو ایک بار پھر پی ٹی آئی پر خوب گرجی برسیں انھوں نے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی شان چھن جانے پر بھی بات کی اور یہ بھی بتایا کہ اگر ان کو یہ آپشن دی جاتی تو وہ تحریک انصاف کو کون کون سے نشان دینے کی آفر کرسکتی تھیں ؟
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے اوکاڑہ جلسے میں پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا،شور مچا رہے ہیں کہ انتخابی نشان واپس لے لیا،تمہارا انتخابی نشان وہ گھڑی ہونی چاہئے جو چوری کی ہے،الیکشن کمیشن کو کہہ دیتے ہیں تمہیں ڈنڈے یا پیٹرول بم کا نشان دے دے۔

اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آج جو کچھ ان کے ساتھ ہو رہا ہے اس کے ذمے دار وہ خود ہیں،لوگوں کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو گرفتار کیا گیا، ان کی اپنی باری آئی تو بزدلی دکھائی،ان کا کہناتھا کہ شور مچایا جا رہا ہے کہ انتخابی نشان واپس لیا گیا ہے،آپ کا انتخابی نشان بلا نہیں وہ ڈنڈا تھا جس سے قومی تنصیبات پر حملے کئے گئے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ دہشتگرد کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا،نہ ان کی سہولت کاری رہی نہ وہ سہولت کار رہے،اللہ نے ان سہولت کاروں کو عبرک ناک انجام تک پہنچایا،اگر تم سمجھتے ہو کہ انٹراپارٹی الیکشن میں فراڈکرکے بچ سکتے ہو تو ایسا نہیں ہوگا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی