مسلم لیگ نون کی نائب صدر کی سرجری پر زیادہ تر لوگوں کا یہ خیال ہے کہ وہ چہرے کی سرجری کے لیے انگلینڈ گئی ہیں تاہم اب ایک اخبار نے یہ خبر بریک کی ہے کہ مریم نواز کو گلے کے مسائل تھے جس کے سبب ان کی سرجری کی گئی اب وہ بیڈ ریسٹ پر ہیں ا ور جلد و�طن لوٹنا ان کے لیے مشکل ہوگا – مریم نواز کی واپسی کے بارے میں یہی خیال تھا کہ وہ والد کے ہمراہ نومبر مین وطن واپس لوٹ آئیں گی تاہم اب اس میں تبدیلی متوقع ہے -بتایا جارہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لندن میں قیام بڑھا دیاہے ، اب نومبر کی بجائے اگلے ماہ دسمبر میں لندن سے مریم کی لاہور واپسی کا امکان ہے ۔
نجی ٹی وی” ڈان نیوز” نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ مریم نواز 5 اکتوبر کو پاکستان سے لندن کیلئے روانہ ہوئی تھیں، مریم نواز نے لندن میں اپنے قیام کے دوران گلے کا آپریشن بھی کروایا ہے ۔ پاکستان سے روانگی کے وقت انہوں نے پاکستان واپسی کیلئے6نومبر کا ٹکٹ بک کروایا تھا لیکن اب انہوں نے لندن میں قیام کو بڑھانے کا فیصلہ کیاہے اب وہ ممکنہ طور پر دسمبر میں وطن واپس لوٹیں گی ۔