مریم نواز نے بھی ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کردیا

عمران خان کے جلسوں نے حکومت کے لیے مشکلات بڑھادی ہیں لوگ لاکھوں کی تعداد میں ان کے جلسوں میں شرکت کررہے ہیں جس کی بنا پر اب مریم نواز نے بھی اپنا ووٹ بنک محفوظ بنانے کے لیے پنجاب بھر میں جلسوں کا اعلان کردیاہے جس سے یہ لگتا ہے کہ مسلم لیگ بھی اب الیکشن کے لیے خودکو ذہنی طور پر تیار کرنے لگ پڑی ہے

مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی رہنما مریم نواز کے جلسوں  کی تاریخوں میں ردوبدل کر دیا گیاہے اور نئی تاریخوں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔ مریم نواز کا 8 مئی کو اوکاڑہ کا جلسہ اب 23 مئی کو ہو گا جبکہ مریم نواز کل اٹکجائیں گی اور اٹک میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گی۔  دوسری جانب مریم نواز شانگلہ میں 7 مئی جبکہ صوابی میں 11 مئی کو جلسے سے خطاب کریں گی ۔صوبہ خٰبر پختونخوا  کے جلسوں کی میزبانی وزیراعظم کےمعاون خصوصی امیر مقام کریں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق مریم نواز 15مئی کو گجرات20مئی کو سرگودھا اور 23مئی کو اوکاڑہ میں جلسہ کریں گی جبکہ مریم نواز اور وزیر اعظم شہباز شریف یوم تکیبر پر 28مئی کو بہاولپور میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں