مریم نواز نے ایک بار پھر ملک کی ساری خرابیوں کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا

آج مسلم لیگ ن کی رہنما نے یوم مئی کے حوالے سے اپنے ورکرز سے خطاب کیا جس میں انھوں نے ایک بار پھر ملک کی ساری خرابیوں کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا -مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہناہے کہ ملک کی ترقی میں ایک شخص حائل ہے وہ عمران خان ہے ، عمران خان سیاستدان نہیں دہشتگرد ہے۔مزدوروں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ فتنہ ملک کے خلاف سازشیں بند کرے، مزدور کا بھلا ہو جائے گا،چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ تم سازشی طریقوں سے اقتدار کے راستے کھولنا بند کرو،عمران خان ریلی نہ نکالو، سازشیں کرنا بند کرو، ، انھوں نے پوری پی ٹی آئی کو ہی مورود الزام ٹہراتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے گینگ میں تمام کرپٹ لوگ شامل ہیں،صرف عمران خان نہیں پورا ٹولہ مہنگائی کا ذمہ دار ہے، ثاقب نثار ہو یا فیض حمید سب اس کے گینگ میں ہیں۔

 

 

مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف جب تک وزیراعظم تھے چینی کی قیمت بڑھنے نہیں دی،جس دن نوازشریف کو ہٹایا گیا اس دن سے پاکستان ٹریک سے اتر گیا۔عمران خان نے خود کہا جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں توڑیں،عمران خان کا ہر حربہ ناکام ہوا لیکن اس کو بچانے والے پھر سامنے آگئے،جسٹس کھوسہ نے کہامیرے پاس آﺅ نواز شریف کو ہٹاتا ہوں،سوموٹو لے کر انصاف کا تماشا بنایا گیا،سپریم کورٹ کے سینئر جج بھی ناانصافی کے خلاف بول اٹھے،پیپر آﺅٹ ہو گیا تمہارا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی