مریم نواز نے ایل ڈی اے میں کرپشن روکنے کا روڈ میپ بنالیا؟

پاکستان کی معیشت کو جو چیز سب سے زیادہ تباہ کررہی ہے وہ سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ہونے والی کرپشن ہے جس پر اب کنٹرول پانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اسی حوالے سے لاہور میں ایک اہم اجلاس ہوا وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایل ڈی اے پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس ہوا۔دوران اجلاس مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ کرپشن کی شکایات ایل ڈی اے کی آتی ہیں, انہوں نے ایل ڈی اے سٹاف کی مانیٹرنگ کا میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں لاہور کی سسٹین ایبل سمارٹ سٹی میں تبدیلی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا،6 ارب روپے کی لاگت سے روڈ سٹرکچر میں بہتری سمیت دیگر پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کچی آبادیوں کو ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ پلان میں ترجیحاً شامل کرنے کی ہدایت کی،اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیو ون میں پائلٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی،واک ویز، مخصوص بائیک سائیکل لین، پارکس کی بحالی، ریڑھی اور سٹال کےلئے وینڈنگ ایریا مختص ہونگے، بارش کا پانی زیر زمین منتقل کرنے کا نظام اور سولر سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔ پنجاب پولیس اور ایل ڈے پر ای الزام بھی لگتا رہا ہے کہ وہ غریب لوگوں کو کاروبار نہیں کرنے دیتے اس حوالے سے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ریڑھی بانوں کیلئے وینڈنگ پوائنٹس بنائے جائیں،کسی کی ریڑھی نہ چھینیں۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور