مریم نواز ماڈل بن سکتی ہیں ؟؟؟ کیمرہ مین کا دلچسپ تبصرہ

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں توجہ کا مرکز بنی رہیں یہی وجہ تھی کہ انٹرنیٹ ان کی تصاویر اور ویڈیوز سے بھر گیا ۔تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور لوگ تقریبات کے دوران دولہا کی والدہ کی ہی تصاویر کی تعریف کرتے رہے اس تقریب میں دلہن سے زیادہ مریم نواز کی تصاویر کو لائیک اور شئیر کیا گیا ۔

سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں کے ساتھ ساتھ تقریب کے آفیشل فوٹوگرافر بھی مریم نواز سے اتنے ہی متاثر ہوئے۔عرفان احسن کیمرہ مین کا کہنا تھا کہ مجھے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کو کور کرنے موقع ملا تو میں نے دیکھا کہ وہ اس عمر بھی فوٹوجینک یعنی جاذب نظر ہیں اور کیمرے کی تصاویر میں وہ بہت دلکش نظر آتی ہیں ۔کیمرہ اس سے پیار کرتا ہے۔ میں ایک فوٹوگرافر ہوں لیکن وہ ایک ماڈل بن سکتی ہیں اگر موقع ملا تو مریم نواز کی تصاویر لے کر انہیں تحفے میں دوں گا۔

عرفان احسن نے اس سے قبل اگست 2018 کو عمران خان کی حلف برداری کے بعد پی ایم آفس میں ان کی آفیشل تصاویر بھی لی تھیں۔اب یہ مریم نواز زیادہ بہتر بتا سکتی ہیں کہ وہ وزیراعظم بننے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہیں یا ماڈل بننے میں وزیراعظم بننے کے لیے تو انہیں بہت سی رکاوٹوں سے گزرنا پڑے گا البتہ وہ ماڈل بننا چاہتی ہیں تو ان کے لیے میدان کھلا ہے

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے