مریم نواز اچانک شدید بیمار : سوات کا جلسہ منسوخ

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مریم کو تیز بخار تھا اور ڈاکٹروں نے انہیں پرواز نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔مریم اورنگزیب نے خیبرپختونخوا اور “خاص طور پر ضلع سوات” کے لوگوں سے اس جلسے کی منسوخی پر معافی مانگی ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازکو یقین ہے کہ کے پی کے عوام بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ ن کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی رہنما نے پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کو نیک خواہشات بھیجیں۔مریم نواز، جو عدم اعتماد کی زبردست سیاسی دنگل کے دوران حیران کن طور پر بالکل سائیڈ لائن اور واضح طور پر غائب ہیں، پارٹی کے کارواں کو اسلام آباد کی طرف لے کر جائیں گی، ۔

پارٹی کارکنوں کو ممکنہ دھرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ سرکلر کے مطابق پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ مریم نواز حمزہ شہباز کے ہمراہ 24 مارچ کو لاہور سے مسلم لیگ ن کے قافلے کی قیادت کریں گی جو 27 مارچ تک پی ڈی ایم کی ریلی کے لیے اسلام آباد پہنچیں گی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی