مریم نواز اپنے والد سے ملنے لندن چلی گئیں

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے گزشتہ روز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد آج نجی ایئر لائن قطر ائیر ویز 629 ے ذریعے لندن روانہ ہو گئی ہیں، اطلاعات کے مطابق وہ پاکستانی وقت کے مطابق 10 بجے کی فلائٹ سے لندن روانہ ہو ئیں � علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب جہاز لینڈ کرے اور کب میں اپنے والد سے ملوں-

نجی ٹی وی “جیو نیوز “نے مریم نواز کے فیملی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مریم نواز1 ماہ تک لندن میں قیام کر سکتی ہیں اطلاعات کے مطابق مریم نواز 6نومبر 2022 کو اپنے والد کے ساتھ پاکستان لوٹیں گی اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ اپنے والد نواز شریف کے ساتھ ہی وطن واپس آئیں، دوسری جانب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کچھ روز بعد لندن روانہ ہوں گے. یاد رہے کہ مریم نواز کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ان کا پاسپورٹ 3 سال عدالتی تحویل میں رہنے کے بعد واپس ملا تھا۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں