مریم نواز اور حمزہ شہباز کی سرد جنگ کا نتیجہ کیا نکلے گا کیا م سے ش نکلنے والی ہے شہباز ہتھیار ڈال دیں گے یا مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے حمزہ کا مستقبل کیا ہوگا ؟؟؟

مسلم لیگ نون کو جہاں عمران خان کی جماعت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نبرد آزما ہونا پڑ رہا ہے وہیں مریم نواز کی مزاہمت پسند پالیسی کے ساتھ ساتھ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ان کی دوریاں پوری جماعت کے لیے مسائل پیدا کررہی ہیں

ابھی چند روز قبل بھی بہاولپور میں حمزہ شریف کے ایک جلسے میں مریم نواز کے حامی کھل کر سامنے آئے اور حمزہ کے کارکنوں کو ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے مارا پیٹا اور اب یہ خبر آرہی کہ حمزہ شہباز نے ایک انتہائی عمررسیدہ اور پرانے نون لیگی رہنما اور این اے 181 سے امیدوار ایم این اے کو حرف تنقید بنایا اور ان پر تنقید کی کیونکہ اس کا جھکاؤ نواز اور مریم کی جانب تھا

اس پر حنا پرویز بٹ کے ٹویٹر سے ایک مبینہ ٹویٹ بھی شئر کیا گیا ہے جس کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے حمزہ شہباز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا ہے اگر یہ خبر درست ہوئی تو آنے والے وقت میں اس کے مسلم لیگ نون پر بہت برے اثرات پڑیں گے

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی