مریم نواز اب شہبازشریف کے وفدکے ساتھ سعودی عرب نہیں جائیں گی

ملک میں سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلیاں عقوعپزیر ہورہی ہیں اور 10 اپریل کی عوامی عدالت کے سوموٹو کے نتائج تیزی سے سامنے آرہے ہیں ملک میں عمران خان کے فقیدالمثال جلسوں اور اسمیں عوام کی شرکت نے ملک کے مقتدر حلقوں کویہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ وہ اب تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور 9 اپریل کی رات جیسا کوئی قدم نہیں اٹھا ئیں گے جس سے عوام کے دل میں ان اداروں کی قدرومنزلت میں کمی آئے یہی وجہ ہے کہ عدالتیں اب محتاط فیصلے کرہی ہیںاسی سلسلے میں مریم نواز کی ویزے کی واپسی کے لیے بنائے جانے والا بنچ جب 3 بارٹوٹا تو پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی نائب صدر مریم نواز نے بدھ کے روز عمرہ کے سفر کے لیے اپنا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست واپس لے لی۔

لاہور ہائیکورٹ نے مدعی کی جانب سے درخواست واپس لینے کے بعد درخواست نمٹا دی۔اس سے قبل، مریم نواز کی پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا لاہور ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ، ایک رکن کے اس معاملے کی سماعت سے دستبردار ہونے کے بعد ایک دن میں دوسری بار تحلیل ہو گیا۔

جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس اسجد جاوید غورل پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کا بینچ منگل کی صبح ایک اور بینچ کو تحلیل کرنے کے بعد معاملے کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔

تاہم جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کارروائی کے آغاز میں ہی درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں