مریم سے جھگڑا تہمینہ دولتانی کو مہنگا پڑگیا :الیکشن کے لیے ٹکٹ سے ًمحروم

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما تہمینہ دولتانہ نے ایم این اے کی نشست کے لئے کاغذات جمع کرائے لیکن قیادت نے ان کا نام مخصوص نشستوں میں شامل کردیا۔ اس کی وجہ یہی سامنے آئی ہے کہ گزشتہ دنوں (ن )لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں مریم نوازاور تہمینہ دولتانہ کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے قیادت تہمینہ دولتانہ سے خائف ہے۔جس کا سوشل میڈیا پر بہت شور اٹھا تھا -تہمینہ درانی نواز شریف کے بہت قریب سمجھی جاتی تھیں اور ہر بار وہاڑی سے الیکشن بھی لڑتی رہی ہیں مگر اس بار انھوں نے نوجوان قیادت کے سامنے آنے پر نہ صرف گلے شکوے کیے تھے بلکہ حنا پرویز بٹ کا نام لیے بغیر ان پر بھی جملے کسے تھے –

“آج نیوز” کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی قیادت تہمینہ دولتانہ کے ساتھ ہاتھ کر گئی ہے، سینیئر سیاستدان تہمینہ دولتانہ نے ایم این اے کی نشست پر کاغذ جمع کروائے، اور انہوں نے پارٹی سے بھی ایم این اے کی نشست مانگی، تاہم پارٹی نے ان کا نام پنجاب کی مخصوص نشستوں میں شامل کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تہمینہ دولتانہ نے پنجاب کی مخصوص نشست پر اپنے کاغذات جمع نہیں کروائے۔

دوسری جانب آج مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مریم نواز کے شاہدرہ میں ناکام جلسے کی گونج سنائی دی۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے غزالی سلیم بٹ کی کلاس لے لی، اور کہا کہ آپ کو علم تھا کہ مریم نواز جلسہ کرنے جا رہی ہیں، آپ کارکنان کو لے کر کیوں نہیں پہنچے۔

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟