مریم اورنگزیب کی خالہ اور سابق سینیٹر نجمہ حمید انتقال کرگئیں

طاہرہ اورنگزیب کی بڑی بہن اور مریم اورنگ زیب کی خالہ نجمہ حمید جو مسلم لیگ نون کی ایم این اے بھی رہیں آج انتقال کرگئیں -ان کی عمر 78 برس تھی اور وہ کافی عرصہ سے علیل تھیں – ان کی نماز جنازہ کل 4 دسمبر2022 ء کو بعد از نماز ظہر راولپنڈی میں ان کی رہائش 877، ایف بلاک سیٹلائٹ ٹائون میں ادا کی جائے گی -نجمہ حمید 2015 سے 2021 تک سینیٹر رہیں

 

-مسلم لیگ کے قائد نواز شریف اور صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے نجمہ حمید کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ نجمہ حمید ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑی رہیں- کلثوم شریف کے ساتھ ان کی دوستی مثالی تھی اور وہ دونوں سگی بہنوں کی طرح رہتی تھیں – محترمہ نجمہ حمید صاحبہ کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل اور اجتماعی دعا پیر 5 دسمبر2022 ء کو ظہر کی نماز کے بعد صدیق شادی ہال سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی میں کی جائے گی۔ نجمہ حمید مسلم لیگ کی شناخت تھیں، انہیں پیدائشی مسلم لیگی کا لقب دیاجاتا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد سے اپنی آخری سانس تک نجمہ حمید مسلم لیگ سے ہی وابستہ رہیں –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی