پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ آج مرغی کے گوشت کی قیمت یں پھر کچھ کمی ہوئی -پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بدولت ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 45 فیصد کی سطح پر آگئی، رواں ہفتے ملک بھر میں 24 اشیا ضروریہ کی قیمتیں کم ہو گئیں ، 14 اشیا مہنگی،13 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر تک کمی کے بعد چکن فی کلو 20 روپے 6 پیسے پیاز 9 روپے 48 پیسے دال مسور 11 روپے 3 پیسے سستے ہوئے ساتھ ہی چائے کی پتی مصالحہ جات چاولوں کی قیمت بھی کم ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے انڈے، مٹن،بیف سمیت 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 18 ماہ ماہ بعد یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ اکتوبر میں چند دن قبل مرغی کی قیمت میں اچانک 100 روپے فی کلو تک اچانک کمی ہوئی تھی اور آج ایک مرتبہ پھر 20 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت461 روپے ہوگئی –