مردان :عمران خان کی آزادی مارچ میں شہید ہونے والے کارکن سید احمد کے گھر آمد

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  مردان پہنچے اور لانگ مارچ کے دوران  جاں بحق ہونے والے کارکن سید احمد کے گئے ، سابق وزیر اعظم نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کی ۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اپنے کارکن کی شہادت کی تعزیت کے لیے مردان پہنچے ،  عمران خان لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والے پارٹی کارکن کے گھر گئے ، اوران کے اہلخانہ اہلخانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا ۔ 

سابق ویر اعظم نے کہا کہ سید احمد  جیسے کارکنوں کی قربانیوں سے ہی حقیقی آزادی حاصل ہوتی ہے ، ہم اس قربانی کو ہرگز بھولنے نہیں دیں گے ،  پارٹی کو سید احمد کی قربانی پر فخر ہے ، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گیعمران خان نے مرحوم کے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ تحریک انصاف ان کو تنہا نہیںچھوڑے گی اور جان کا نزرانہ پیش کرنے والے شہید کے بچوں کی کفالت کا ذمہ بھی لے گی اور ان کی ہر ممکن مالی امداد بھی کرے گی کیونکہ یہی کارکن تحریک انصاف کا حقیقی اثاثہ ہیں ۔

Related posts

کسان اتحاد کی حکومت ایک بار پھر کو پھر اسلام آباد مارچ کی دھمکی

کل راولپنڈی میں کیا ہوگا ؟ پوری قوم منتظر

کیا پی ٹی آئی کے علاوہ کسی اور جماعت کے احتجاج پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا؟