جب قطر میں فیفا ورلڈکپ کا آغاز ہوا تو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا کہ اس کے سیمی فائنل میں پہلی مسلمان ٹیم مراکش پہنچے گی اور سپین اور پرتگال جیسی مضبوط ٹیموں کو دھیر کردے گی -مگر ایسا ہوا تاریخ رقم ہوئی مگر اب اس کے پیچھے کس کھلاڑی کا ہاتھ ہے تو آپ یہ سن کر حیران ہوںگے کہ مراکش کے گول کیپر نے ابتک اپنے خلاف ایک بھی گول نہیں ہونے دیاپورے ٹورنامنٹ میں مراکش کے خلاف ایک گول ہوا اور وہ بھی مراکش کے کھلاڑی کی غلط شاٹ کے سبب –
مراکش کے یاسین بونو، گول کیپر یا سیسہ پلائی دیوار؟#ARYNewsUrduhttps://t.co/f2I4g3S5om
— ARY News Urdu (@arynewsud) December 13, 2022
فیفا ورلڈ کپ میں مراکش ٹیم نے شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا ہے، لیکن اس میں سب اہم رول ٹیم کے گول کیپر “یاسین بونو “کا ہے ، جنہوں نے ابھی تک ٹیم کے خلاف کوئی بھی گول نہیں ہونے دیا۔مراکش اب تک ورلڈ کپ میں 5میچوں میں میدان میں اتر چکی ہے، اور کوئی بھی ٹیم ان کو شکست نہیں دے سکی- مراکش اپنا پہلا میچ کروشیا کے خلاف کھیلا ، جس میں کوئی بھی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی اور میچ برابر رہا -، دوسرے میچ میں مراکش بیلجیئم کے خلاف میدان میں اتری اور دو ، صفر سے جیت کر واپس لوٹی ، تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف ہوا جس میں، مراکش نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی ، لیکن کینیڈا کا یہ ایک گول بھی مراکش کے کھلاڑی کی غلطی سے ہوا ۔ اس کے بعد سپین کو پلینٹی شوٹ آؤٹ پر باہر کرکے دنیا میں اپنی پہچان بنوائی اور اس کے بعد مراکش نے رونالدو کی پرتگال کو بھی کوارٹر فائنل میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا –
سد مراكش
جدار كازابلانكا
حارس المغربياسين بونو 🇲🇦👏 pic.twitter.com/j4LHV6cG8P
— Abo eyad (@AhmedElghdban5) December 6, 2022
گول کیپر بونو نے اپنے کریئر کا ایک اہم حصہ اسپین میں گزارا ہے اور وہ سیویا فٹ بال کے گول کیپر رہے ہیں۔ بونو کو سنہ 2022 میں فرانس کی یاسین ٹرافی سے نوازا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ دنیا کے بہترین گول کیپر کو دیا جاتا ہے-ان کا شمار دنیا کے 9 بہترین گول کیپرز کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے – ان کو یقین ہے کہ اس بار مراکش ہی ٹرافی کے ساتھ وطن واپس لوٹے گا –