سٹار فٹ بالر رونا لڈو جو مسلمانوں کے ساتھ خاص انسیت رکھتے ہیں جس کا اظہار وہ کئی بار میڈیا کے سامنے آکر بھی کرچکے ہیں ایک بار پھر مراکش میں آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد مراکش کی عوام کا دکھ بانٹنے کے لیے فرنٹ پر آگئے -مراکش میں زلزلے کی تباہ کاری کے بعد امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے اور اب سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی غم زدہ مراکش عوام کی مدد کو میدان میں آگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا ہے، مراکش شہر میں رونالڈو کا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کوپناہ فراہم کر رہا ہے۔رونالڈو کا ہوٹل 4 اسٹار ہے جس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ مراکش میں جمعےکی رات 6.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 2100 افراد جاں بحق اور 2059 بری طرح زخمی ہوگئے تھے –