مراکش میں 6.8 شدت کے خوفناک زلزلے سے 850 افراد جاں بحق

ترکیہ کے بعد آج مراکش کے لوگوں کو زلزلےنے ہلا کررکھ دیا اگرچہ تراکش کا زلزلہ اتنا شدید تو نہیں تھا لیکن 6اعشاریہ 8 شدت کے اس زلزلے نے سینکڑوں زندگیوں کے چراغ گل کردیے اور ہزروں افراد زخمی بھی کیے اب تک بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہونے کے سبب ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے –
مراکش میں خوفناک زلزلے سے قیامت صغریٰ برپا ہو گئی، قدرتی آفت میں 800 سے زائد افراد ہلاک اور 1000 سے زیادہ زخمی ہوئے ۔

 

 

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق مراکش میں تباہ کن زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس سے عمارتیں لرز اٹھیں اور سیکڑوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ زلزلے نے ہزاروں عمارت کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 850 � سے بھی تجاوز کرچکی ہے جب کہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، تاہم مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بجلی بند ہونے کے باعث خوفزدہ شہریوں نے رات کھلے مقامات اورسڑکوں پرگزاری۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلہ مراکش کے پہاڑی علاقے اٹلس میں آیا، جس کامرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا۔ زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔دوسری جانب مراکش کے ہمسایہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تاہم وہاں سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی –

Related posts

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا

کے پی کے میں 30 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

ایران میں تباہی مچانے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان پہنچ گیا