محکمہ موسمیات کی 28 سے 30 ستمبر تک ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی

مون سون کا آخری سپیل ایک بار پھر برسنے کو تیار ہے – محکمہ موسمیات نے 28 سے 30 ستمبر تک پنجاب اور کے پی کے سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں برسانے والا سسٹم جمعرات کی شام کو پاکستا ن میں داخل ہوگا جو کہ متوقع طورپر مون سون کا آخری سپیل ہوگا، اس سپیل کی انٹری کے ساتھ ہی ملک کے بالائی، پوٹھوہاری اور میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 28 تا 30 ستمبر کو کشمیر،گلگت بلتستان، چترال ، دیر، سوات ،ایبٹ آباد میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، 28 اور 29 ستمبر کو اسلام آباد، راولپنڈی،پنجاب،خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ چکوال،مردان،پشاور،بنوں،وزیرستان کے علاوہ بالائی پنجاب میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔اس دوران ژوب،برکھان،ڈی جی خان ،ملتان، بہاولپور، بہاولنگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔مگر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بارشیں آشوب چشم میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں اس لیے بارشوں کے موسم میں پاکستانی عوام کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوگی -ورنہ یہ وائرس زیادہ طاقت ور ہوسکتا ہے –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا