محکمہ موسمیات کی 27 سے 31 مارچ تک شدید بارشوں کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے تیز بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کردی ۔اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پنجاب اور سندھ کے حوالے سے شدید بارشوں کی جو پیشن گوئی کی تھی وہ غلط ثابت ہوئی تھی اسی محکمے کی پیشن گوئی کے بعد کراچی میں دفاتر اور تعلیمی ادارے میں ہاف ڈے کا حکم نامہ بھی جاری ہوا تھا ،اس بار دیکھتے ہیں کہ ان کے دعوے اور پیشن گوئیاں کتنی پوری ہوتی ہیں –

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 27مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے،مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا، محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 27سے 31مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، مری ،گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 29اور 30مارچ کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا