محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید چار روز تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی ؛سیلاب کا خطرہ پھر بڑھ گیا

آج لاہور میں 6 گھنٹے کی بارش نے پورے لاہور کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا -مگر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارشوں کا یہ سلسلہ مزید 4 روز ابھی اور بارش برسائے گا -محکمہ موسمیات نے 26 جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ این ڈی ایم اے کی جانب سے بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

جس کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ طوفانی بارشوں کے سبب مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے، ڈیرہ غازی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے، موسلا دھار بارشوں سے کراچی اور حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے ۔ شدید بارشوں کے سبب پنجاب کے کئی شہروں میں سیلابی پانی پہلے ہی دیہاتوں میں داخل ہوکر فصلو ں اور مکانات کو بری طرح متاثر کررہا ہے –

اسی بنا پر این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کسان موسم کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کاشت کاری کریں، سیاح اور مسافر زیادہ محتاط رہیں تاکہ موسم برسات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔دوسری جانب لاہور میں دریائے راوی میں پانی کی مقدار بڑھ جانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے بھی متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے جبکہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا