محکمہ موسمیات کی ملک میں 16 سے 21 اکتوبر تک بارشوں کی پیشن گوئی

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ 6 ماہ سے جاری شدید گرمی سے ان کی جان چھٹنے کا وقت آگیا -محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم ملک میں داخل ہونے والا ہے یہ سسٹم 16سے 21 اکتوبر تک ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور یہ سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے جس سے ملک بھر میں بارشوں اوربرفباری کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کے اس سسٹم کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر بارشیں اور شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جب کہ وسطی اور بالائی سندھ میں بھی بارشیں ہوسکتی ہے، جنوبی سندھ میں بھی سسٹم کے کچھ اثرات رہیں گے جس کے باعث کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسرا مغربی ہواؤں کا سسٹم موسم سرما میں ملک پر اثرانداز ہوگا جس کی وجہ سے اس سال پچھلے سالوں کی نسبت معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔بدترین لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے سبب اس مرتبہ گرمی لوگوں کو سالوں یاد رہے گی بجلی کی قیمتوں میں خوفناک اضافوں کے بعد غریب افراد کے لیے گھروں میں پنکھے چلانا بھی مشکل ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس سال غریبوں نے بنا کولر اور پنکھوں کے گرمی گزاری -اور لوڈشیڈنگ کی اذیت سے ان کی بہت سی راتیں اس شدید گرمی میں جاگ کر ہی گزریں –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا