محکمہ موسمیات کی محرم الحرام کے چاند سے متعلق پیشگوئی ؛ یکم محرم 18 جولائی بروز منگل اور عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ ہونے کا امکان

محرم کا چاند پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام سے منسوب ہے – آج سے 1400 سال قبل 10 محرم کے دن آپّ نے دین اسلام کی بقا کے لیے اپنا سارا کنبہ راہ خدا میں قربان کردیا تھا -اسی لیے اس چاند کی بہت اہمیت ہے –

 

محکمہ موسمیات نے محرم الحرام 1445 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کردی ۔محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق محرم کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج بروز منگل کو نظر آنے کا امکان ہے جبکہ یومِ عاشور 28 جولائی بروز جمعہ متوقع ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی اور اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ غروب آفتاب شام 7 بج کر24 منٹ پر ہونے کا امکان ہے جب کہ چاند رات 8 بجے طلوع ہو سکتا ہے۔ چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت کوئٹہ میں ہوگا۔چاند نظر آتے ہی عزاخانے سج جاتے ہیں اور دنیا بھر کے مسلمان نبی آخرالزمان سرکار دوعالم ﷺ کے اس پیارے نواسے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مجالس اور دیگر کانفرنسز کا اہتمام کرتے ہیں؛ جلوس نکالے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ 10 روز تک جاری رہتا ہے –

Related posts

حسینی فوج کے سالار حضرت عباسّ کو علمدار کیوں کہا جاتا ہے ؟

حضرت خالد بن ولید نے بسم اللہ پڑھ کر زہر کیوں کھالیا تھا؟ایمان افروز واقعہ

حج پر جانے والی 10 بزرگ خواتین کی مریم نواز اور نواز شریف سے ملاقات