محکمہ موسمیات کی لاہور سمیت پنجاب میں 29 اپریل تک بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔بارشوں کا یہ سلسلہ 4 سے 5 دن تک جاری رہنے کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے -اس وقت لاہور میں ہلکے بادلوں نے دھوپ کی حدت کو کافی کم کرنا شروع کردیا ہے امید ہے کہ جلد کالے اور سیاہ بادل پنجاب میں رم جھم برسانے کا سبب بنیں گے –

نجی ٹی وی چینل کے مطابق مغرب سے آنے والے بادلوں کاسلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا،محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ لاہور سمیت پنجاب میں بھربارشیں متوقع ہیں، بارشوں کا سلسلہ آج شام سے 29 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا