محکمہ موسمیات کی جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے جولائی کے مہینے کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں متوقع بارشوں کی شدت کے حوالے سے جامع رپورٹ جاری کردی ۔اس رپورٹ کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور تیسرے اور چوتھے ہفتے میں ان بارشوں کی شدت بہت زیادہ بڑھ جائے گی ،پیشن گوئی کے مطابق خیبرپختونخوا میں مردان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مختلف مقامات پرجولائی کے تیسرے ہفتے میں ہلکی بارشیں جبکہ چوتھے ہفتے کے دوران موسلادھار بارش متوقع ہے۔
جولائی کےپہلے اور دوسرے ہفتے میں پنجاب میں لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے اضلاع جبکہ اسلام آباد میں 15تا50 ملی میٹر بارش ہوگی جبکہ چوتھے ہفتے کے دوران راولپنڈی،اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں شدید بارشیں متوقع ہیں، ڈی جی خان میں پہاڑوں سے اکھٹے ہو کر آنیوالےپانی کے باعث اورساہیوال، ملتان اور بہاولپور میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
سندھ کے اضلاع میرپورخاص، کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، لاڑکانہ اور سکھرمیں جولائی کے مہینے میں 30تا75 ملی میٹر بارش ہوگی جبکہ جولائی کے دوسرے اور چوتھے ہفتے میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ جولائی کے چوتھے ہفتے میں گلگت بلتستان کےضلع استور اور آزاد جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر موسلادھاربارشیں متوقع جس کے باعث ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔بارشوں کی شدت ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، شہری سیلاب، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اورجھیلوں کے ٹوٹنے کے باعث سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ پہلے سے حفاظتی اقدامات کرلے کیونکہ مئی جون کی آگ برساتی گرمی اور دھوپ کے سبب پہاڑوں پر پڑی برف کے پگھلنے سے کے پی کے میں بڑی تباہی آسکتی ہے جو بڑے سیلاب کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا