محکمہ موسمیات کی آج سے ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی

دنیا اس وقت اس قسم کی موسمیاتی تگیرات سے گزررہی ہے کہ محکمہ موسمیات والے بھی کخود ھیران و پریشان ہین کل پاکستان میں محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ کم از کم 4 روز تک ملک میں دھند ہی چھائی رہے گی اور بارش کا کوئی امکان نہیں مگر آج اچانک بادلوں نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دیرے ڈال لیے جس کے بعد محکمہ موسمیات کو کہنا پڑا کہ اج سے ملک بھر میں بارشیں متوقع ہیں -محکمہ موسمیات نے پنجاب ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے جبکہ پہاڑوں پر کہیں کہیں ہلکی برفباری کا بھی امکا ن ہے ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ہوا کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کی شدت میں بھی کمی متوقع ہے ، آج سے 28 جنوری تک رولپنڈی، گوجرانوالہ ، ملتان ، ڈی جی خان سمیت مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے ۔جبکہ بالائی سندھ میں بھی تیز بارشیں ہو سکتی ہیں، بلوچستان میں بادل برسنے کی پیشگوئی ہے ۔بارش برسانے والا سسٹم کراچی پر زیادہ اثر انداز نہیں ہو گا، کراچی میں 29 جنوری سے چند مقامات پر ہلکہ بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گردونواح میں بھی بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے ۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا