محکمہ موسمیات نے 4 روز بعد ملک میں بارشوں کی نوید سنادی

پنجاب میں سرد موسم نے نظام زندگی بری طرح متاثر کررکھا ہے -ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے مگر سردی کی شدت میں کمی انے کی بجائے اضافہ ہی ہوتا چلاجارہا ہے اس کی بنیادی وجہ بارش کا نہ برسنا ہے جس کی وجہ سے دھند نے شہروں میں ڈیرے دال رکھے ہیں اور سورج کی کئی کئی دن شکل نظر نہیں آتی -مگر اب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 25 جنوری کے بعد سے بارشوں کا امکان ہے -جب تک بارشیں نہیں ہوں گی یہ موسم ایسے ہی رہے گا – تاہم ادارے کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دھند مزید چار روز برقرار رہے گی اس کے بعد ہی بارشیں متوقع ہیں ۔

موسماتی تجزیہ کار جواد میمن نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ پنجاب میں دھند کو چھائے ایک ماہ ہو گیا ہے اور یہ سلسلہ مزید 4 روز جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے شمالی علاقوں کے 40 سے 50 فیصد حصے میں بارشوں کا امکان بھی ظاہر کیا۔جواد میمن کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سبب بن سکتا ہے جبکہ پنجاب میں دھند میں بھی کمی آ سکتی ہے۔ اس پیشن گوئی سے یہی لگ رہا ہے کہ پنجابیوں کو ابھی مزید ایک ہفتہ اسی خون جمادینے والی سردی میں گزارنا پڑے گا –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا