محکمہ موسمیات نے گرم اور خشک موسم کی پیشگوئی کردی

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور کوئٹہ بیس ڈگری سینٹی گریڈ، مری پندرہ، لاہور پچیس، کراچی اٹھائیس، پشاور اکیس، گلگت تیرہ اور مظفر آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

Image Source: TG

ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لئے میٹ آفس کی پیشن گوئی کے مطابق، سری نگر، لیہہ اور پلوامہ میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جموں میں گرم اور خشک جبکہ اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، پلوامہ اور شوپیاں بارہ، لیہہ آٹھ، جبکہ اننت ناگ اور بارہمولہ تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا