محکمہ موسمیات نے کراچی کے مضافات میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے مضافات میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی: محکمہ موسمیات نے (آج) پیر کو کراچی کے مضافات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ایک اور مغربی لہر بلوچستان میں داخل ہوگی۔

موجودہ مغربی لہر خطے کے بیشتر حصوں کو متاثر کر رہی ہے۔ اس کے زیر اثر جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، سانگھڑ، عمرکوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار اور ٹنڈو محمد خان کے اضلاع میں بکھری ہوئے گردو غبار اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش یا موسلادھار اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، ایک اور مغربی لہر کا 22 مارچ سے جنوبی بلوچستان پہنچنے کا امکان ہے۔

نئے موسمی نظام کے زیر اثر 22 سے 23 مارچ کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں گرد و غبار اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

موسم کی رپورٹ کے مطابق بارش کے دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ