محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض حصوں میں میں بارشوں کی نوید سنا دی

گرمی اور لوڈ شیدنگ سے پریشان حال پاکستانیوں کو ایک اچھی خبر محکمہ موسمیات کی جانب سے سننے کو ملی جب انھوں نے بتا یا کہ ملک کے بعض حصوں میں آندھی اور بارش کی توقع ہے اس بارش سے ملک بھر کے شہروں پر اثر پڑنے کی امید ہے گزشتہ 2 دنوں سے گرمی نے پاکستانیوں کا جینا اجیرن کررکھا ہے اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم وسطی اور جنوبی پنجاب اور زیریں خیبرپختونخوا میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت کچھ اس طرح رہا – اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ، مری اٹھارہ، لاہور بتیس، کراچی چونتیس، پشاور اور کوئٹہ چوبیس، گلگت سولہ اور مظفر آباد ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ تاہم شام 4 بجے تک اس درجہ حرارت میںتقریباً 10 ڈگری تک اضافہ ہوجا تا ہے ۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا