محکمہ جنگلی حیات کا لاہورچڑیا گھر کے 20 شیر نیلام کرنے کا امکان

سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات شاہد زمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم افزائش نسل کے لیے پنجاب کے 21 چھوٹے اور بڑے وائلڈ لائف پارکوں اور چڑیا گھروں کے جانوروں کے ساتھ اضافی جانوروں کا جوڑا بنائیں گے۔ اس کے بعد، کچھ جانوروں کو محفوظ علاقوں میں چھوڑ دیا جائے گا اور اگر پھر بھی کچھ شیر بچ گئے تو نیلام کر دیں گے یہ شیر ان لوگوں کو بیچے جائیں گے جو شیر پالنے کے شوقین ہیں

شاہد زمان نے مزید کہا کہ چونکہ ان شیروں کو جنگل میں نہیں چھوڑا جا سکتا تھا،اس لیے زیادہ تر امکان ہے کہ انہیں نیلام کر دیا جائے گا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اس ماہ کے اوائل میں ایک پچھلی نیلامی ہوئی تھی جس میں 9 پارٹیوں نے حصہ لیا تھا، کیونکہ 9 پارٹیوں میں سے 8 پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقرر کردہ سخت نیلامی کے رہنما اصولوں پر پوری نہں اتریں تھیں ۔ ٹاسک فورس برائے جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری، پنجاب کے چیئرمین بدر منیر نے نیلامی کے عمل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص یا ادارہ شیروں کی آئندہ نیلامی میں حصہ لے سکتا ہے

شرکا کو جن قوانین کی تعمیل کرنی ہوگی ان میں شامل ہیں: ایک وسیع پنجرا ہونا، ویٹرنری ڈاکٹر کی دستیابی، پنجاب وائلڈ لائف کی جانب سے ایک بریڈر کے طور پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی)۔ جب اینکر نے شیروں کی قیمت کے بارے میں سوال کیا کہ شیر کی قیمت کتنی ہوگی،تو شاہد منیر نے بتایا کہ ماضی میں یہ شیر بھیڑ بکریوں کے داموں فروخت ہو تے تھے لیکن اس بار معاملہ مختلف ہوگا۔ اب ہم انہیں مارکیٹ ریٹ پر بیچیں گے۔ اوپن مارکیٹ میں بالغ افریقی شیر کی قیمت 30 لاکھ سے 35 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

Related posts

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ

نئی دہلی میں جون میں شدید ترین بارش کا 88 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بنگلا دیش میں ہیٹ ویو کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا