محکمہ تعلیم کا پنجاب بھر کے سکول 9 جنوری سے کھولنے کا اعلان

محکمہ تعلیم نے اس بات کی تردید کردی کہ موسم سرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے -سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نےصوبہ پنجاب کے تعلیم اداروں میں سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

 

سرکاری اور نجی سکولوں اور کالجوں سمیت صوبے کے دیگر تعلیمی ادارے 9 جنوری سے تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کریں گے ۔یاد رہے کہ 29 دسمبر کو سردی کی شدت میں اضافے کے باعث ایس ای ڈی اور ایچ ای ڈی نے نجی اور سرکاری سکولوں کالجوں میں تعطیلات کو بڑھاتے ہوئے 8 جنوری تک کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ایس ای ڈی نے سکولوں اور کالجوں میں لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر سردیوں کی چھٹیوں کی 24 سے 31 دسمبر تک منظوری دی تھی اور تعلیمی اداروں نے دوبارہ دو جنوری کو کھلنا تھا لیکن بعدازاں چھٹیاں بڑھا کر آٹھ جنوری تک کر دی گئی تھیں ۔اسی طرح ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے بھی 31 دسمبر تک چھٹیاں دی تھیں تاہم بعدازاں انہیں بڑھا دیا گیا تھا ۔کیونکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند اور ٹھنڈ کا راج تھا جو بچوں کی صحت کے لیے مضر تھا -تاہم اب قوی امکان ہے کہ 9 جنوری کے بعد سموگ اور دھند میں کمی ہوجائے گی اور سردی کا زور بھی ٹوٹ جائے گا

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان