پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کی شدت میں زمین آسمان کا فرق ہے-کوئٹہ مری اور گلیات میں شدید سردی پڑتی ہے -جبکہ جنوبی پنجاب میں سردی کا زور بہت زیادہ نہیں ہوتامگر پنجاب کے بعض علاقوں میں گزشتہ 25 سالوں سے مالحیاتی تبدیلیوں کے بعد شدید دھند پڑتی ہے جس کی وجہسے ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرما میں چھٹیوں کا شیڈول وہاں کے علاقے کے درجہ حرارت کو دیکھ کر کیا جاتا ہے
راولپنڈی کی 3 پہاڑی تحصیلوں میں موسم سرما کی چھٹیاں دیدی گئی، مری ، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ میں چھٹیاں20 دسمبر تک 4 مارچ ہوں گی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں 24 تا 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور 2 جنوری 2023 سے پنجاب بھر کے سکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔تاہم 3 جنوری سے لاہور میں 15 جنوری تک 4 دن کلاسز ہونگی -سندھ بھر میں بھی تعطیلات 22 دسمبر تا 31 دسمبر تک ہونگی