کیریبین پریمیئر لیگ کے فائنل میں جمیکا تلاواز نے بارباڈوس رائلز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے پاکستان کے 2 کھلاڑی محمد عامر اور عماد وسیم بھی کریبین لیگ کا حصہ تھے جو جیتنے والی ٹیم جمیکا تلاواز کا حصہ تھے اور ان کی اس پرفارمنس نے بتا دیا کہ پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم ان کھلاڑیوں کے بنا ادھوری ہے اور جب تک یہ دونوں کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ہوتے ہماری ٹیم ٹورنامنٹ نہیں جیت سکتی ، تفصیلات کے مطابق بارباڈوس نے فائنل میچ کا ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے، بارباڈوس کی جانب سے اعظم خان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کی اننگز میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے –
جمیکا تلاواز نے برنڈن کنگ کے 83 ر کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور مطلوبہ ہدف 17 ویں اوورز میں ہی پورا کرلیا اور اس طرح جمیکا تلاواز نے تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا، کنگ کی اننگز میں تیرہ چوکے اور دو چھکے شامل تھے ان کا بھرپور ساتھ شمارا بروکس نے دیا جنہوں نے 47 رنز بنائے ، بارباڈوس رائلز کی جانب سے کائل میئرز اور جیسن ہولڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، برنڈن کنگ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔