محمد شامی کی میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد بے بسی ٹاپ ٹریننڈ بن گئی

بھارتی باولر محمد شامی کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں وہ سری لنکا کے آخری کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد زمین پر بیٹھے مگر پھر کھڑے ہوگئے ایسا دکھائی دیا کہ وہ سجدہ شکر ادا کرنا چاہ رہے تھے مگر پھر بھارتی عوام کے ردعمل سے سبب انھوں نے اپنا ارادہ بدل دیا -بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 358 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں سری لنکن ٹیم محض 55 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سری لنکا کو 55 رنز پر آؤٹ کرنے میں شامی کا کردار سب سے نمایاں تھا انھوں نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ان کا ساتھ ایک اور مسلمان کھلاڑی محمد سراج نے دیا جنھوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا -جدیجا اور بھمراہ نے ایک ایک وکٹ لی بھارتی مسلمان باؤلر محمد شامی کی پرفارمنس شاندار رہی جنہوں نے محض 18 رنز دے کر 5 بلے بازوں کو آؤٹ کیا، آخر میں پانچویں سری لنکن بلے باز کسون رجیتھا کو آؤٹ کیا تو جذبات کے بہاؤ میں وہ گراؤنڈ کی زمین پر اکڑوں بیٹھے جیسے سجدہ کرنا چاہتے ہوں مگر پھر اچانک ہی اٹھ کھڑے ہوئے اور ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔ محمد شامی کا یوں سجدے کے انداز میں زمین پر بیٹھنا اور واپس کھڑے ہو جانا سوالات کھڑے کر گیا۔
وشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا گیا کہ محمد شامی سجدہ کرنے زمین پر بیٹھے مگر پھر بھارت کی مزہبی تنظیموں کے ری ایکشن کے خوف سے انھوں نے ایسا نہیں کیا ۔ کچھ نے محمد شامی کے اس عمل کو خوف قرار دیا، کسی نے خود بھارت میں ہونا اور کسی نے سجدے کے بعد ہونیوالی تنقید سے بچنے کا عمل قرار دیا۔اس راز سے جلد یا بدیر معلوم ہوجائے گا کہ ان کی نیت کیا تھی اس بارے میں وہ ضرور کسی انٹرویو میں اس بات پر سے پردہ اٹھادیںگے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی