مسلم لیگ نون کے دور میں گورنر سندھ بننے والے محمد زبیر نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ختم کرنے اور علیحدہ علیحدہ الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ 2022 میں اتحاد بنانا ہماری ضرورت تھی مگر اب ایسا نہیں ہے پیپلز پارٹی نے سندھ میں بری پرفارمنس دی اس لیے اب سندھ کے لوگ نواز شریف کو ووٹ دیں گے -ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو صرف نواز شریف ہی بحران سے نکال سکتا ہے – مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ نوازشریف کے استقبال کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں لاہور پہنچیں، 21 اکتوبر کو پتہ چل جائے گا نوازشریف کتنے مقبول لیڈر ہیں۔
نوازشریف 21 اکتوبر کو اپنا ایجنڈا دیں گے، محمد زبیر نے بڑی خبر دے دی
سابق گورنر سندھ نے پیپلز پارٹی کو بھی نشانے پر رکھ لیامزید پڑھیے 🔗 https://t.co/Auo3Brp2qI#AajNews #PMLN #NawazSharif #MuhammadZubair pic.twitter.com/LsDohBfoCv
— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) September 28, 2023
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف 3 بار وزیراعظم بنے، لیکن دفعہ ان کی حکومت ختم کی گئی، انہیں تینوں بار نکالا گیا۔ نواز شریف نے ملک کی خدمت کی، (ن) لیگی دور میں ملک میں سب سے کم مہنگائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف الیکشن مہم کی قیادت وطن واپس آ رہے ہیں۔ ان کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔ تمام صوبوں سے نوازشریف کے استقبال کیلئے لوگ لاہور جائیں گے۔ نوازشریف کی خواہش ہے کہ سندھ کے کارکنان بھی زیادہ سے زیادہ لاہور آئیں۔آج کی اس پریس کانفرنس کے بعد نون اور پیپلز پارٹی میں فاصلے بڑھ جائیں گے اور اب پیپلز پارٹی بھی کھل کر نون لیگ پر تنقید کرے گی -مگر نون لیگ اب کس بیانیے کے ساتھ میدان میں اترے گی اس کے بارے میں تو ابھی تک پارٹی خود بھی فیصلہ نہیں کرپائی –