محمد رضوان 2 ٹی- ٹونٹی سیریز میں 553 رنز بنا کر پلیئر آف دی منتھ قرار

اگر یہ کہا جائے کہ ٹی ٹونٹی کی سلطنت پر اس وقت محمد رضوان کا راج ہے تو بالکل غلط نہ ہوگا رضوان اور بابر کی جوڑی اس وقت دنیا کی تمام اوپننگ جوڑیوں پر بھاری ہے – ٹی ٹوینٹی ریکنگ میں پہلے نمبر پر موجود محمد رضوان کو آئی سی سی کی جانب سے ان کی خدمات کا صلہ دے دیا گیا جب انہیں آئی سی سی کی جانب سے ستمبر کے مہینے کیلئے پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیاہے ، اس دوران انہوں نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں بہترین پر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ان کے مدمقابل بھارت کے اکشر پاٹیل اور آسٹریلیا کے آل راﺅنڈ ر کیمرون گرین موجود تھے ۔انھوں نے انگلینڈ کے خلاف ایک سیریز میں 315 رنز کاعالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا انھوں نے ایشیا کپ اور انگلینڈ کے کیخلاف سیریز میں 553 رنز بنائے –

 

محمد رضوان نے یہ اعزاز حاصل کرنے پر کہا کہ اس انعام پر میں اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتاہوں جس نے مجھے اس قابل بنایا ۔ انھوں نے پاکستان کی فتوحات میں حصہ ڈالنے والے باقی کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا ،ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اعزازات آپ کے اعتماد کو بڑھاتے ہیں، میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور آسٹریلیا میں بھی اسی رفتار کے ساتھ جانا چاہوں گا ۔ انھوں نے یہ اعزاز پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کے نام کردیا ۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی