محمد رضوان کو بارھوا ں کھلاڑی ہوکر کپتانی کرانا مہنگا پڑگیا ؛ امپائر نے روک دیا

محمد رضوان کو آج ٹیسٹ میں کپتانی کرانی مہنگی پڑگئی امپائر نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا جس پر ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا – یاد رہے کہ محمد رضوان کو پہلی بات ڈراپ کیا گیا ہے اور وہ بارہویں کھلاڑی کے طور پر بابر اعظم کی جگہ فیلڈنگ کے لیے میدان میں آئے تھے مگر انھوں نے خود ہے فیلڈنگ سیٹ کرنا شروع کردی تھی – پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ میں کپتان قومی ٹیم بابر اعظم فلو کی شکایت کے بعد میدان میں نہیں اترے، محمد رضوان کو ان کے متبادل کے طور پر میدان میں اتارا گیا لیکن فیلڈ ایمپائر اور ریفری نے انہیں کپتان کے اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا ہے، اب سرفراز احمد کراچی ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔

 

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی جگہ محمد رضوان کو متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتارا گیا ، محمد رضوان پلینگ الیون کا حصہ نہ ہونے کے باوجود فیلڈ سیٹ کرتے دکھائی دیئے ، جو کہ کپتان کے اختیارات ہیں ، رولز کے مطابق 12واں کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا ،

 

اس لیے میچ ریفری نے ٹیم انتظامیہ کو بتایا کہ متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کر سکتا، ٹیسٹ میں میچ ریفری کی مداخلت کے بعد سرفرا زاحمد کپتانی کر رہے ہیں اور پھر ، کیوی کھلاڑی ڈیون کانوے کے ریویو کا فیصلہ بھی وکٹ کیپر سر فراز احمد نے کیا۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی