محمد رضوان کا آسٹریلین کوچ میتھیو ہیڈن کو قرآن پاک کا تحفہ

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے کوچ میتھیو ہیڈن کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا ہے۔

ہیڈن نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اسلام کے بارے میں متجسس تھے اور رضوان نے انہیں انگریزی ترجمہ میں قرآن پاک تحفے میں دیا۔ “یہ رضی (محمد رضوان) تھا اور مجھے کہنا ہے کہ یہ ایک خوبصورت لمحہ تھا جسے میں کبھی نہیں بھولوں گا۔

میں عیسائی ہونے کے باوجود اسلام کے بارے میں متجسس ہوں۔ ایک مسیح حضرت عیسیٰ اور دوسرا محمدﷺ کی پیروی کرتا ہے اور ایک لحاظ سے مسلمان اور عیسائی کبھی نہیں مل سکتا

لیکن اس نے مجھے قرآن کا انگریزی نسخہ پیش کیا۔ ہم آدھے گھنٹے تک فرش پر بیٹھے اور اس کے ذریعے باتیں کرتے رہے۔ میں ہر روز اس کو تھوڑا سا پڑھ رہا ہوں۔ ہیڈن کا کہنا تھا کہ محمد رضوان (رضی ) میرے پسندیدہ افراد میں سے ایک ہے، ایک چیمپئن انسان ہے،” ۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے