محمد رضوان کا آئی سی یو میں علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جس طرح رضوان نے پرفارم کیا اس پر انہیں بہت حیرانی ہے: کیونکہ جس حالت میں وہ بیڈ پر تھے، انہیں صحت یاب ہونے کے لیے 7 روز درکار تھے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترنے سے قبل دبئی کے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان کا علاج کرنے والے ہندوستانی ڈاکٹرسینا العابدین نے محمد رضوان کی جلد صحت یابی کو “معجزہ” قرار دیا۔

محمد رضوان نے اہم میچ میں حصہ لینے سے پہلے سینے میں انفیکشن کی وجہ سے مقامی ہسپتال کے آئی سی یو میں دو دن گزارے۔ انہوں نے چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے، ان کی بہترین پرفارمنس کے باعث پاکستان نے آسٹریلیا کے لیے 177 رنز کا مشکل ہدف دیا۔رضوان کے بیڈ سے اٹھ کر ایسے پرفام کرنے پر انہیں بھر پور پزیرائی ملی تھی ۔

سیمی فائنل مقابلے سے پہلے، رضوان فلو میں مبتلا تھے اور دو راتیں دبئی کے ہسپتال میں گزاریں، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا تھا۔

مبینہ طور پر اسے سینے میں شدید انفیکشن ہوا تھا اور اسے خصوصی طبی امداد دی گئی۔

تاہم، کرکٹر نے زبردست طاقت اور قوت ارادی کا مظاہرہ کیا کیونکہ وہ میچ کے لیے فٹ ہونے کے لیے صحت یاب ہوئے اور یہاں تک کہ انھوں نے اتنا اچھا کھیلا کہ اس نے میچ میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستانی ڈاکٹر، جس نے ہسپتال میں رضوان کا علاج کیا، شدید بیمار کرکٹر کی جلد صحت یابی پر حیران رہ گئے۔

پلمونولوجی کے ماہر ڈاکٹر ساحر سینالابدین نے کہا کہ رضوان اہم میچ میں اپنے ملک کے لیے کھیلنے کی “شدید خواہش” رکھتے تھے۔

“وہ مضبوط، پرعزم اور پراعتماد تھا۔ میں اس رفتار سے حیران ہوں جس سے وہ صحت یاب ہوئے تھے،‘‘

ڈاکٹر کے مطابق رضوان کی طبی حالت کی شدت کے ساتھ میچ سے قبل صحت یاب ہونا اور فٹنس حاصل کرنا غیر حقیقی لگ رہا تھا اور کسی اور کو بھی اس حالت میں صحت یاب ہونے میں ایک ہفتہ لگ سکتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ رضوان کی جسمانی فٹنس اور برداشت کی سطح تھی جس نے انہیں اس رفتار سے صحت یاب ہونے میں مدد کی۔

ہسپتال سے ڈسچارج ہونے اور فٹ ہونے کے بعد،محمد رضوان نے ڈاکٹر سینا العابدین کو دستخط شدہ جرسی تحفے میں دی اور ڈاکٹر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے